شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی وارث خان کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے سپاہی وارث خان شہید کو آج ان کے آبائی علاقے کرک میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی وارث خان 16 اکتوبر 2023 کو شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں دہشتگردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید کی نماز جنازہ میں فوجی افسر، جوان ،رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپاہی وارث خان نے سوگواران میں بیوہ، 2 بیٹے اور والدین چھوڑے، دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے پاک فوج کے جوانوں کے عزم اور حوصلے متزلزل نہیں ہو سکتے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
