Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے عوام ہمیشہ فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد کی اسلام آباد میں تعینات فلسطین کے سفیر سے ملاقات ہوئی جس میں وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر شہباز شریف کی طرف سے خصوصی تعزیتی پیغام پہنچایا۔

ملاقات میں وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت، کارکنوں اور پاکستان کے عوام کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جبکہ وفد نے فلسطین کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور ان میں شہادتوں پر پاکستان کے عوام کی جانب سے رنج و غم کا اظہار بھی کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی قیادت میں وفد میں سابق وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور طارق فاطمی شامل تھے۔

احسن اقبال نے فلسطینی سفیر سے گفتگو کرتے یہوئے کہا کہ ناجائز قابض صیہونی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، غزہ میں ہسپتال پر حملہ اور 500 سے زائد شہادتوں پر ہر پاکستانی کا دل زخمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام ہمیشہ فلسطین کے عوام کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور اسرائیل کے دوستوں کے دباؤ سے قطع نظر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ  قابض صیہونی فوج محصور فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہی ہے، اقوام متحدہ خاص طور پر سلامتی کونسل اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور اقوام متحدہ کے منشور کے مطابق وعدوں کو پورا کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی متعدد قراردادوں خاص طور پر 242 اور 338 میں واضح کر چکی ہے کہ دو خود مختار ریاستوں کا قیام ہی اس تنازعے کا حل ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا مزیہد کہنا تھا کہ سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور ظلم روکیں، فلسطین کی ہمسایہ ریاستیں تعمیری کردار ادا کرتے ہوئے انسانی بنیادوں پر امداد کی ہنگامی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ فلسطینی عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔

ملاقات میں وفد نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version