Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا حکم دے دیا

اسرائیل کے ممکنہ حملے کے پیش نظر نے سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق بیروت میں قائم سعودی سفارت خانے نے اسرائیل کے ممکنہ حملے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری طور لبنان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

سعودی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا سفارت خانہ جنوبی لبنان کے علاقے میں حالیہ واقعات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام شہریوں پر زور دیتا ہے کہ وہ سفری پابندی پر عمل کریں اور لبنان میں موجود افراد کے لیے فوری طور پر لبنانی علاقہ چھوڑ دیں۔

گزشتہ روز اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ شہر کے ایک اسپتال میں سیکڑوں فلسطینی شہید اور  زخمی ہوئے تھے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ 11 دنوں میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 3478 فلسطینی شہید اور 12000 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب شمالی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں جن میں کیریات شمونا شہر بھی شامل ہے، جس میں بدھ کے روز آنے والے ممکنہ راکٹوں کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق غزہ میں معصوم انسانی جانوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے اسرائیل کی نظریں حماس کی طاقتور اتحادی لبنانی حزب اللہ پر مرکوز ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version