الیکشن کمیشن نےعام انتخابات کے لیے ملک بھر کے نئے پولنگ اسٹیشنزکا ریکارڈ طلب کرلیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام صوبائی الیکشن کمشنرزکو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستیں اپ ڈیٹ ہونے پرنئے پولنگ اسٹیشنز کا ڈرافٹ دیا جائے۔
الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے نئے پولنگ اسیٹشنرز کا ریکارڈ طلب کر لیا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWBrA5#BOLNews #ElectionCommission pic.twitter.com/2ykzJcOFgo— BOL Network (@BOLNETWORK) October 19, 2023
الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں اورانتخابی فہرستوں سے پولنگ اسٹیشنز کی فہرست تبدیل ہوں گی۔
الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ ملک بھرمیں نئی حلقہ بندیوں کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کوفوری اپ ڈیٹ کیا جائے، پولنگ اسٹیشنز کی پرانی فہرستوں کو سافٹ اورہاڈر فارم میں فوری محفوظ کیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
