Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی بربریت کی حمایت، امریکہ کا اپنے شہریوں کے لیے ہائی الرٹ جاری

امریکہ نے اسرائیل حماس جنگ کے دوران اسرائیلی بربریت کی حمایت کے بعد اپنے شہریوں کے لیے عالمی الرٹ جاری کر دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کرنے والے اسرائیل کی حمایت کے بعد امریکہ نے دنیا بھر میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہریوں کو دنیا بھر میں مختلف مقامات پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بارے میں آگاہ ہونا چاہئے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی اور امریکہ مخالف مظاہروں کے امکانات کا حوالہ دیتے ہوئے ہر جگہ موجود امریکی شہریوں کے لیے ایک عالمی انتباہ ایڈوائزری جاری کی ہے۔

الرٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں موجود امریکی شہریوں اور مفادات کے خلاف دہشت گرد حملوں، مظاہروں یا پرتشدد کارروائیوں کا امکان شامل ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں حماس اور امریکہ کے اتحادی اسرائیل کے درمیان جنگ نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان مقامات پر محتاط رہیں جہاں سیاح آتے ہیں اور اسٹیپ نامی پروگرام میں اندراج کریں، جو شہریوں کو ہنگامی صورت حال میں زیادہ تیزی سے محفوظ مشورہ دینے کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version