Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہری پر تشدد کا معاملہ؛ شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کوشاملِ تفتیش ہونےکی ہدایت

سپریم کورٹ کے باہر شہری پر تشدد کے معاملے پرشیرافضل مروت ایڈووکیٹ نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئےعدالت سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں شیرافضل مروت ایڈووکیٹ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کیا۔

درخواست ضمانت پر سماعت جج محمد سہیل شیخ نے کی جبکہ شیر افضل مروت ایڈووکیٹ اپنے وکیل عادل عزیز قاضی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

شیر افضل مروت کے وکیل نے استدعا کی کہ ملزم نے قانون کی بالادستی کے لیے خود کو عدالت میں سرنڈر کر دیا ہے اور وہ تفتیش میں شامل ہونے کو تیار ہے۔

عدالت نے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کی 26 اکتوبر2023 تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ شیرافضل مروت کی ضمانت 10 ہزارروپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور ہوئی۔

عدالت نے شیر افضل مروت کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت اورفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26 اکتوبر 2023 تک سماعت ملتوی کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version