Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جرمنی، غزہ کے شہریوں کے لیے 52.8 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان

جرمنی نے اسرائیلی بربریت کا شکار غزہ کے شہریوں کے لیے 52.8 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے گزشتہ روز مشرق وسطیٰ کے مختصر دورے کے پہلے مرحلے میں غزہ کی پٹی میں شہریوں کے لیے 52.8 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔

جرمنی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی غزہ کی پٹی میں بھی طبی ٹیمیں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے کہا کہ ان کے دورے کا مقصد غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرنا اور فلسطینیوں کی امداد تک رسائی کو یقینی بنانے میں مدد کرنا ہے۔

انالینا بیئربوک نے اردن میں امدادی پیکج کا اعلان کیا، جو خطے میں ان کے دورے کا پہلا مرحلہ ہے، جس میں لبنان اور اسرائیل بھی شامل ہوں گے۔

اردن کی وزارت خارجہ کے مطابق انہوں نے عمان میں اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس میں کہا، “ہمارا پیغام واضح ہے اور وہ یہ کہ ہم معصوم فلسطینی ماؤں، باپوں اور بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ شہر پر بموں کی برسات جاری ہے اور اب تک 4 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں