سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لکی مروت کے علاقے سمیو واڈا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارےگئے جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد فورسز پر حملے اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگردوں سےگولیاں ، بارود اور آلات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقامی آبادی نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
