آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے تاریخی تعلقات ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سری لنکا کی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل H.L.V.M. Liyanage نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سری لنکن آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری آپریشنز میں کامیابیوں کی تعریف کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ سری لنکا کے پاکستان اور اس کی مسلح افواج کے ساتھ تاریخی تعلقات ہیں جس میں خاص طور پر دفاعی اور تربیتی تعاون کے شعبوں شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سری لنکن فوج کے کمانڈر کل ہونے والی پاکستان ملٹری اکیڈمی، کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ بھی دیکھیں گے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر سری لنکن آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
