بھارتی ریاست مہاراشٹر پولیس کے افسر کو آن لائن گیمنگ میں کروڑوں روپے جیتنے کے بعد معطل کر دیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں مہاراشٹر پولیس کے سب انسپکٹر سومناتھ زینڈے کو فینٹسی اسپورٹس پلیٹ فارم پر ایک لاکھ 80 ہزار ڈالر جیتنے پر ملازمت سے معطل کر دیا گیا ہے۔
ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے میں تعینات پولیس سب انسپکٹر سومناتھ زینڈے نے یہ رقم ایک آن لائن فینٹسی لیگ ڈریم 11 کھیلتے ہوئے حاصل کی۔
حکام کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزامات کی تردید کرنے والے سب انسپکٹر سومناتھ زینڈے کو محکمانہ تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پونے کے پمپری چنچواڑ علاقے کے محکمہ پولیس نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہیں بغیر اجازت گیم کھیلنے اور اپنی وردی میں میڈیا کو انٹرویو دینے کی وجہ سے معطل کیا گیا ہے۔
تاہم سب انسپکٹر سومناتھ زینڈے کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ اس نے گزشتہ ماہ ڈریم 11 پر گیمز کھیلنا شروع کیا تھا۔ 10 اکتوبر کو انہوں نے پلیٹ فارم پر ایک گیم جیتنے کے بعد 15 ملین روپے کی انعامی رقم جیت لی۔
ڈریم 11 خود کو مہارت کا کھیل کہتا ہے اور اپنی ویب سائٹ پر 2021 کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کا پلیٹ فارم ملک کے جوا قانون سے مستثنیٰ ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں جوا غیر قانونی ہے، لیکن گیمنگ انڈسٹری کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ عمل آن لائن مہارت پر مبنی گیمنگ سے مختلف ہے، جہاں مہارت کا عنصر موقع کے عنصر سے زیادہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















