Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

القسام بریگیڈ نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یرغمال ماں اور بیٹی کو رہا کر دیا

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے انسانی ہمدری کی بنیادوں پر یرغمال امریکی ماں اور بیٹی کو رہا کر دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حماس کے عکسری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یرغمال ماں اور بیٹی کو رہا کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے ایک بیان میں کہا کہ قطر کی کاوشوں کے پیش نظر یرغمال ماں اور بیٹی کو رہا کر دیا گیا ہے جن کا تعلق امریکہ سے بتایا جا رہا ہے۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا کہ ماں اور بیٹی کی رہائی اس بات کا ثبوت ہیں کہ جو بائیڈن اور امریکی فاشسٹ انتظامیہ کے دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔

اسرائیلی حکام نے بھی اس رہائی کی تصدیق کر دی ہے، اسرائیلی اہلکار نے تسلیم کیا کہ حماس کا یہ اقدام  یکطرفہ ہے، اسرائیلی اہلکار نے مزید کہا کہ امریکی ماں اور بیٹی کی رہائی خوش آئند ہے، لیکن یہ رہائی کسی معاہدے کے تحت نہیں ہوئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں