رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اس وقت مشکل دورہے، اس کاحل نوازشریف کےپاس ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عوام مشکلات میں گھری ہوئی ہے، نواز شریف ہی عوام کی امید ہیں، نوازشریف امید لے کر پاکستان کی جانب بڑھ رہےہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے آنے سے معیشت میں تبدیلی آئےگی، تمام سیاسی جماعتوں کی نظربھی آج نوازشریف پر ہے ، اس وقت مشکل دور ہے، اس کاحل نوازشریف کےپاس ہے۔
سابق وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ 2017 میں ملک تیزی سے ترقی کررہا تھا، نوازشریف نے جو وعدے کیے ان کو پورا کرکےدکھایا، آج ن لیگ بتائےگی ملک کوترقی دینےوالاپاکستان ا ٓچکاہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سےچھٹکارا وہی دلواسکتا ہے جس نے2016میں دلوایا۔ ہم نوازشریف کی جماعت سےہیں، مخالف کوگالی نہیں دیتے، تمام سیاسی جماعتوں کی عزت کرتے ہیں، مریم نواز3 بجے پنڈال میں آجائیں گی۔
مریم اورنگزیب آج تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع ہوگا، آج ملک میں ترقی اور خوشحالی کا دن ہے، جھوٹ بولنے والوں کو مشورہ ہے کہ آج آرام کریں، نوازشریف لاہور ایئرپورٹ سے جلسہ گاہ آئیں گے، آج پاکستان نئی تاریخ لکھنے جارہا ہے، آج جھوٹ کا نہیں سچائی کا دن ہے۔
انھوں نے کہا کہ پروپیگنڈا کرنےوالوں سے کہوں گی ہم ملک میں ترقی لانے جارہےہیں، نوازشریف کی واپسی خوشحالی کی امید ہے، نوازشریف کی واپسی سے عوام کو پھر امید ملےگی، معاشرے میں انتشار کو امید اور محبت میں بدلیں گے، پاکستان کے عوام آج مشکلات میں ہیں، لیگی دورمیں آئی ایم ایف معاہدےکیاتوآٹا،چینی ،دال سستی تھی۔
مریم اورنگزیب نے مذید کہا کہ 2دن سے پورا پاکستان جلسہ گاہ بناہوا ہے، کارکنوں اورعوام کی بڑی تعداد مینارپاکستان کی جانب گامزن ہے، جلسہ گاہ میں صبح سے ہی عوام نے آنا شروع کردیا ہے۔
ان سے قبل سابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بول نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مایوسی میں نوازشریف امید کی کرن بن کر آرہے ہیں۔ خبر کی تفصیل پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
