اسرائیل کی جانب سے سخت ناکہ بندی کے بعد باآلاخر مصر سے امدادی سامان کا پہلا ٹرک غزہ میں داخل ہو گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار امدادی سامان لے جانے والے ٹرک غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔
براہ راست تصاویر میں سفید جھنڈوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی گاڑیاں مصر سے غزہ میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اس سے قبل حماس نے دو ہفتے قبل اسرائیل پر اپنے سب سے بڑے حملے کے بعد یرغمال بنائے گئے افراد میں سے ماں اور بیٹی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ ماں اور بیٹی جوڈتھ اور نیٹلی رانان ان 200 افراد میں شامل ہیں جنہیں حماس نے اسرائیل پر حملے کے بعد یرغمال بنا لیا تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے نیٹلی رانان کے سوتیلے بھائی نے کہا کہ مجھے اپنی بہن اور ماں کی رہائی پر بے حد خوشی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل مزید یرغمالیوں کی رہائی کی کوشش کر رہا ہے تاہم ان کی افواج بھی فتح تک لڑیں گی۔
اسرائیل نے رات بھر غزہ پر بمباری جاری رکھی، اور مزید ایک اور اسپتال پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔
حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے دو ہفتے بعد 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جبکہ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے غزہ میں چار ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
عرب اور یورپی ممالک کے رہنما مصر میں اس بحران پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کر رہے ہیں، لیکن توقعات کم ہیں کیونکہ ایران اور خود اسرائیل جیسے اہم کھلاڑی اس میں شرکت نہیں کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















