مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو مٹانے والے کتنے آئے کتنے چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کو مٹانے والوں آج دیکھ لو ، میرے قائد آج واپس آگئے ہیں، کچھ لمحوں میں نواز شریف پھر سے عوام کے درمیان موجود ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ اللہ جسے ختم نہ کرنا چاہے تو وہ ختم نہیں ہوسکتا، نوازشریف زندہ مثال ہے، آج نوازشریف واپس اپنے لوگوں میں آگیا ہے، آج تقریر صرف میں نہیں نوازشریف کریں گے۔
میاں محمد نواز شریف کو مٹانے والوں آج دیکھ لو ، میرے قائد آج واپس آگئے ہیں، کچھ لمحوں میں نواز شریف پھر سے عوام کے درمیان موجود ہونگے، مریم نواز کا دبنگ خطاب- #BOLNews #NawazSharif @MaryamNSharif pic.twitter.com/Q631yP535X
— BOL Network (@BOLNETWORK) October 21, 2023
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ آج جلسہ گاہ میں پورا پاکستان موجود ہے، مینار پاکستان کا میدان نواز شریف کے شیروں کے لیے چھوٹا پڑ گیا ہے ، سمجھتی تھی مینارپاکستان بہت بڑی جگہ ہے لیکن جلسہ گاہ میں صرف 10فیصد لوگ ہیں باقی باہر ہیں، نوازشریف کے استقبال پر سب کو خوش آمدید کہتی ہوں
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے، جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، وہ دیکھیں آج نواز شریف آن بان اور شان کے ساتھ اپنے لوگوں میں واپس آگیا ہے۔
مریم نواز نے چاروں صوبوں میں پارٹی کے رہنماؤں اور صوبائی صدور کا نام لے کر ان کا شکریہ ادا کیا اور جب اسٹیج پر حمزہ شہباز پہنچے تو انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے تھے ن سے ش نکل گئی لیکن دیکھیں اس وقت ’’ن‘‘بھی یہیں کھڑی ہے اور ’’ش‘‘ بھی، ماشاءاللّٰہ، اللّٰہ دونوں بھائیوں اور بہن بھائی کی جوڑی سلامت رکھے۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف اللّٰہ کے فضل سے اپنے گھر، اپنی مٹی اپنے وطن واپس آئے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
