Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کی ایندھن اور بجلی کی بندش، 100 سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ایندھن کی کٹوتی کی وجہ سے 100 سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایندھن اور بجلی کی عدم فراہمی کے باعث غزہ کے اسپتالوں میں انکوبیٹرز میں کم از کم 120 نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے 7 اکتوبر سے غزہ میں اسرائیل کی جانب سے محاصرے کے باعث فلسطینی انکلیو میں ایندھن ختم ہو گیا ہے اور ایندھن کی کمی کی وجہ سے قبل از وقت پیدا ہونے والے 130 بچوں کی موت کا خطرہ ہے۔

یونیسف کے ترجمان جوناتھن کرککس کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمارے پاس 120 نوزائیدہ بچے ہیں جو انکیوبیٹرز میں ہیں جن میں سے 70 نوزائیدہ بچے مکینیکل وینٹیلیشن کے ساتھ ہیں۔

اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے مطابق غزہ میں ہر روز تقریبا 160 خواتین بچے کو جنم دیتی ہیں، جس کے اندازے کے مطابق 2.3 ملین آبادی والے علاقے میں 50،000 حاملہ خواتین ہیں۔

انسانی امداد لے جانے والے 20 ٹرکوں کا پہلا قافلہ ہفتے کے روز مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوا تھا، لیکن اسرائیل نے اسپتالوں کو چلانے کے لیے اہم ایندھن اور بجلی کی فراہمی کو روک رکھا ہے اور کئی دیگر ضروری خدمات پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے غزہ کے اسپتالوں میں اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے والے ہزاروں افراد کے لیے ادویات، ایندھن اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے جس میں معمول کے مریض بھی شامل ہیں۔

قبل از وقت پیدا ہونے والے بچوں کا علاج کرنے والے غزہ کے سات سپیشلسٹ وارڈز کے لیے بجلی ایک اہم تشویش ہے۔ یہ وارڈ بچوں کو سانس لینے میں مدد کرتے ہیں اور اہم مدد فراہم کرتے ہیں ، مثال کے طور پر جب ان کے اعضاء ارتقاء کے مراحل سے گزر رہے ہوتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں