Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کو غزہ میں قتل کا مفت لائسنس نہ دیا جائے، امیر قطر

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کو غزہ میں قتل کا مفت لائسنس نہ دیا جائے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے جو تمام حدود کو پار کر چکی ہے اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

قطر کے امیر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو روکے اور کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کو محصور غزہ پٹی میں غیر مشروط قتل عام کے لیے گرین سگنل نہیں دیا جانا چاہیے۔

قطر کی شوریٰ کونسل کے سالانہ اجلاس سے اپنی افتتاحی تقریر میں شیخ تمیم بن حمد الثانی نے یہ بھی کہا کہ جاری جنگ ایک خطرناک کشیدگی ہے جس سے خطے کو خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کہہ رہے ہیں کہ اب بہت ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو غیر مشروط گرین سگنل اور قتل کا آزادانہ لائسنس دینا ناقابل قبول ہے اور نہ ہی قبضے، محاصرے اور آبادکاری کی حقیقت کو نظر انداز کرنا ممکن ہے۔

امیر نے دونوں اطراف کے بے گناہ شہریوں کے خلاف تشدد کی مذمت کی، لیکن بین الاقوامی برادری پر دوہرے معیار اور ایسا سلوک کرنے کا الزام لگایا جیسے فلسطینی بچوں کی زندگیوں کا حساب نہیں لگایا جا سکتا، گویا وہ بے چہرہ یا بے نام ہیں۔

شیخ تمیم کا تازہ ترین بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حماس کے جنگجوؤں کی جانب سے جنوبی اسرائیل پر اچانک حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملوں کی تباہ کن مہم شروع کی تھی۔

اسرائیلی حکام کے مطابق حماس کے حملے میں 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے جن میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

فلسطینی حکام کے مطابق اس کے بعد سے اسرائیل نے غزہ پر مسلسل بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں پانچ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں سے چالیس فیصد بچے ہیں۔

اسرائیل نے غزہ کا مکمل محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس سے خوراک ، پانی اور ایندھن کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version