مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں شہباز شریف نے غزہ کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں کوئی وصول کنندہ باقی نہ رہاتو امداد کا کیا فائدہ ہوگا؟ فوری طور پر جنگ بندی کو یقینی بنائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ فلسطین کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں پانی اور خوراک بند ہے، فلسطینیوں کو پانی، ایندھن اور ادویہ کی فراہمی بحال کی جائے، ہم جنگی جرائم پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر نے یہ بھی کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شاید پہلے ہی بہت دیر ہو چکی ، عالمی قیادت کومہلک نتائج کے لیے جاگنا چاہیے۔
What would be the point of aid if there are no recipients left in Gaza ?
We call upon the UN and the international community to immediately ensure a ceasefire and restore the supply of water, food, fuel, electricity, and medical supplies to the Palestinians 🇵🇸. We cannot turn a…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 24, 2023
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسانیت کو بچانے میں ناکامی دنیا کے امن کی ناکامی ہوگی، ایک ایک لمحے کی تاخیر بے گناہوں کی شہادتوں کی صورت نکل رہی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ محصور فلسطینیوں کیلئے امدادی قافلوں کو اجازت نہ ملنا عالمی اتھارٹی اور قانون کو مذاق بنا رہا ہے جبکہ فلسطینی بچوں کے آنسوؤں نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مظلوموں کا لہو بہانے سے ناجائز ریاست کا وجود جائز نہیں ہو گا، غزہ اور اسرائیلی حملوں سے متاثرہ فلسطینی علاقوں میں امدادی سامان بھجوانے کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
