الیکشن کمیشن آف پاکستان نے استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کو الاٹ کرنے کے حق میں فیصلہ دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے 23اکتوبرکو درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ آئی پی پی نے الیکشن کمیشن سے عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی استدعا منظور کرلی۔ عقاب کا نشان پہلے جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف مرحوم کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس تھا۔
الیکشن کمیشن نے 23 اکتوبر کو محفوظ کردہ فیصلہ سنادیا
براہ راست دیکھیں:https://t.co/kGi5LWBrA5#BOLNews #ElectionCommission pic.twitter.com/RbmeAfXGo5— BOL Network (@BOLNETWORK) October 26, 2023
الیکشن کمیشن نے 13 اکتوبرکو آل پاکستان مسلم لیگ سے عقاب کا نشان واپس لے لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کا نام سیاسی جماعتوں کی فہرست سے بھی خارج کردیا تھا۔
الیکشن کمیشن نے قراردیا تھا کہ آل پاکستان مسلم لیگ آئندہ بطورسیاسی جماعت انتخابات میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پرآل پاکستان مسلم لیگ سے انتخابی نشان عقاب واپس لیا گیا تھا۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھرسے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
