Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کسی بھی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، نیول چیف

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر (ریٹائرڈ) سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور اور بحر ہند کے خطے میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر دفاع نے چیف آف دی نیول اسٹاف کا چارج سنبھالنے پر ایڈمرل نوید اشرف کو مبارکباد دی جبکہ وزیر دفاع نے  مسلح افواج کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ بھی کیا۔

نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر (ریٹائرڈ) نے کہا کہ ایڈمرل نوید اشرف کی کمان میں پاک بحریہ موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قوت کے طور پر ابھرے گی۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے وزیردفاع کو خطے کی موجودہ  صورتحال اور  پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی اندرونی یا بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version