آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے 26ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی۔
بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ لائن جنوبی افریقہ کی بولنگ لائن کے سامنے لڑکھڑاگئی اور پوری ٹیم 47ویں اوور میں 270 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
Pakistan are bowled out for 270 in 46.4 overs 🎯
South Africa are chasing their fifth win of the tournament 👀
LIVE: https://t.co/uqpi4ROpkO | #PAKvSA | #CWC23 pic.twitter.com/biEK2sRh0i
— Cricinfo (@cricinfo) October 27, 2023
جواب میں جنوبی افریقہ نے مقررہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 47.2 اوورز میں پورا کرلیا اور ساتھ ہی ورلڈکپ میں پانچویں کامیابی اپنے نام کی۔
SOUTH AFRICA ARE HERE TO STAY 🔥
An incredible finish to an incredible match.
SCORECARD: https://t.co/uqpi4ROpkO | #PAKvSA | #CWC23 pic.twitter.com/hnOwEtjfqy
— Cricinfo (@cricinfo) October 27, 2023
جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا انتہائی مشکل ہوگیا جب کہ قومی ٹیم کو اب تک 6 میچز میں سے 4 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
جنوبی افریقہ کی بیٹنگ
پروٹیز کی جانب سے کوائنٹن ڈی کاک اور کپتان ڈمبا باؤما نے اننگز کا آغاز کیا۔ ڈی کاک نے شاہین آفریدی کے پہلے اوور میں انہیں 4 چوکے لگاکر اپنے خطرناک عزائم ظاہر کیے تاہم شاہین نے انہیں اگلے ہی اوور میں پویلین واپس بھیج دیا وہ 14 گیندوں پر 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
کپتان ڈمبا باؤما 28 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور راسی وین ڈار ڈاسن بھی 21 رنز بناکر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ ان فارم بلے باز ہینرک کلاسن صرف 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
تاہم ایڈن مارکرم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 91 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند کا شکار ہوئے۔
Another day, another fifty 🙌
Aiden Markram continues his incredible run in the tournament!
LIVE: https://t.co/uqpi4ROpkO | #PAKvSA | #CWC23 pic.twitter.com/h1HMP9WgMh
— Cricinfo (@cricinfo) October 27, 2023
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر اور اسامہ میر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی بیٹنگ
اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔ عبداللہ شفیق 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور امام الحق 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی اننگز 31 رنز تک محدود رہی۔ افتخار احمد کو بیٹنگ کے لیے اوپر نمبر پر بھیجا گیا لیکن وہ بھی متاثر کن کارکردگی نہ دکھاسکے اور 21 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔ کپتان بابراعظم نے 64 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ تبریز شمسی کو غلط شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگئے۔
Babar Azam fails to go big after yet another promising start in Chennai https://t.co/uqpi4ROpkO | #PAKvSA | #CWC23 pic.twitter.com/jrUASnHePB
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 27, 2023
141 رنز پر آدھی ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے بعد شاداب خان اور سعود شکیل نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا اور ان کے درمیان 84 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ شاداب خان 36 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
سعود شکیل نے ورلڈکپ میں اپنی دوسری نصف سنچری مکمل کی لیکن وہ52 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ محمد نواز 24، شاہین آفریدی 2، وسیم جونیئر 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
Crucial innings for Pakistan!
Saud Shakeel falls to Shamsi – his third wicket of the day 🏏
LIVE: https://t.co/uqpi4ROpkO | #PAKvSA | #CWC23 pic.twitter.com/UWzlvSW7EA
— Cricinfo (@cricinfo) October 27, 2023
جنوبی افریقہ کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مارکو جانسن 3 ، جیرالڈ کوئٹزی 2، لنکی نگیڈی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Four-wicket haul for Tabraiz Shamsi 🙌
Babar Azam ❌
Iftikhar Ahmed ❌
Saud Shakeel ❌
Shaheen Afridi ❌LIVE: https://t.co/uqpi4ROpkO | #PAKvSA | #CWC23 pic.twitter.com/AWfHF0Xnfw
— Cricinfo (@cricinfo) October 27, 2023
خیال رہے کہ آج کے میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ فاسٹ بولر حسن علی بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، ان کی جگہ وسیم جونیئر کو پلینگ الیون کا حصہ بنایا گیا جب کہ لیگ اسپنر اسامہ میر کی جگہ محمد نواز کو شامل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ نے بھی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی ہیں۔ کپتان ڈمبا باؤما کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، تبریز شمسی اور لنکی نگیڈی بھی پلینگ الیون میں شامل ہیں جب کہ جنوبی افریقہ کے اہم فاسٹ بولر کگیسو رباڈا آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔ اس کے علاوہ ریزا ہینڈرکس اور ولیمس کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
