استحکام پاکستان پارٹی ( آئی پی پی ) نے سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیاری کر لی ہے، استحکام پاکستان پارٹی کل سے سیاسی جلسوں کا آغاز کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی سیاسی طاقت کا مظاہر ہ کرنے کے لئے تیار ہیں ، استحکام پاکستان پارٹی کا 28 اکتوبر سے 9 دسمبر تک جلسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔
آئی پی پی کل 28 اکتوبر کو خانیوال میں جہانیاں اسٹیڈیم میں سیاسی طاقت کا مظاہر ہ کرے گی۔
کل جلسے سے جہانگیر خان ترین، عبدالعلیم خان، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، عون چوہدری ، ایاز خان نیازی جلسے سے خطاب کریں گے۔
پہلے مرحلے میں 9اضلاع میں جلسے ہوں گے، 3نومبر کو حافظ آباد، 9نومبر کو نارووال،12نومبر لیہ اور 17نومبر کو قصور میں آئی پی پی سیاسی میدان لگائے گی۔
20 نومبر گوجرانوالہ، 24نومبر جھنگ، 2دسمبر ساہیوال اور9دسمبر کو فیصل آباد میں جلسے ہوں گے۔
دوسرے مرحلے میں ملتان،راولپنڈی، شیخوپورہ،سیالکوٹ،بہاولپوراور دیگر اضلاع میں جلسے ہونگے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
