یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ہزاروں ڈیلی ویجز ملازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام ڈیلی ویجز ملازمین کی کم ازکم ماہانہ اجرت32 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈ نے تجاویز کی منظوری دیدی، ڈیلی ویجز ملازمین کی یومیہ اجرت میں531 روپے تک اضافے ہوجائے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی اجرت میں اضافہ تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ہوگا جبکہ میٹرک،انڈر میٹرک ملازمین کی یومیہ اجرت266 روپے بڑھ جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ایف اے،ایف ایس سی،ڈی کام، ڈرائیورز کی یومیہ اجرت میں 287روپےکا اضافہ ہوگا جبکہ بی اے،بی ایس سی،ایم اے ملازمین کی یومیہ اجرت 308روپے بڑھ جائے گی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایم بی اے،ایم پی اے،ایم کام، ایم ایس سی ملازمین کی یومیہ اجرت میں399 روپے کا اضافہ ہوگا جبکہ ایم فل،ایم ایس،مساوی تعلیم کے حامل ملازمین کی یومیہ اجرت میں531 روپے کا اضافہ ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
