Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی شہری آج رات کو جزوی چاند گرہن کا نظارہ دیکھ سکیں گے

دنیا کے مختلف حصوں کی طرح سعودی عرب میں بھی آج رات جزوی چاند گرہن ہو گا جو شہری دیکھ سکتے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جدہ فلکیات سوسائٹی کا کہنا ہے کہ مملکت بھر کے لوگ ہفتے کی رات کو جزوی چاند گرہن دیکھ سکیں گے۔

سوسائٹی کے صدر ماجد ابو زہرہ نے کہا کہ چاند رات 10 بج کر 35 منٹ پر زمین کے سائے میں داخل ہونا شروع ہو گا تو ملک کے تمام حصوں سے چاند نظر آئے گا۔

ماجد ابو زہرہ نے کہا کہ ہم سعودی عرب، عرب دنیا اور یورپ، افریقہ، ایشیا اور آسٹریلیا کے بیشتر حصوں میں اس کے تمام مراحل دیکھیں گے۔

جزوی گرہن کا مرحلہ سعودی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 35 منٹ سے 11 بج کر 52 منٹ کے درمیان ایک گھنٹہ 17 منٹ تک جاری رہے گا۔

جزوی گرہن کا مرحلہ سعودی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 35 منٹ سے 11 بج کر 52 منٹ کے درمیان ایک گھنٹہ 17 منٹ تک جاری رہے گا۔

مکمل چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند اور سورج زمین کے مخالف اطراف میں ہوتے ہیں جبکہ جزوی گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین کے سائے کا صرف ایک حصہ چاند کو ڈھانپ لیتا ہے۔

ابو زہرہ نے بتایا کہ چاند گرہن کا عروج، جو اس سال کا آخری چاند ہوگا، رات 11 بج کر 14 منٹ پر ہوگا جب چاند زمین کے سائے کے ذریعے مغرب سے مشرق کی طرف بڑھے گا۔

سورج گرہن کے برعکس ، چاند گرہن کو حفاظتی احتیاطی تدابیر کی ضرورت کے بغیر ننگی آنکھوں سے دیکھا جا سکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version