Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مصر، متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم، 32 افراد ہلاک، 63 زخمی

مصر میں ایک ہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جسے کے باعث 32 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 63 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق مصر کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ مصر میں متعدد گاڑیوں کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 32 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حادثہ آج صبح مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے 131 کلومیٹر شمال میں قاہرہ-اسکندریہ روڈ پر واقع بہیرہ گورنریٹ میں پیش آیا۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کم از کم 63 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مصر کے ایک سرکاری اخبار کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک مسافر بس اور کئی کاریں شامل تھیں جن میں سے کچھ میں آگ لگ گئی۔

سرکاری اخبار کی خبر میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے متعدد افراد گاڑیوں میں لگنے والی آگ کے باعث جل کر ہلاک ہوئے۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کم از کم 20 ایمبولینسز کو جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر خالد عبدالغفار کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو وادی النطرون کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کو النبریہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

مصر میں ٹریفک حادثات عام ہیں، سڑکیں اکثر خراب حالت میں ہوتی ہیں اور ہائی وے کوڈ پر اکثر عمل نہیں کیا جاتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں