Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسپین کے چرچ میں 2 لاکھ بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف

ایک آزاد کمیشن نے انکشاف کیا ہے کہ اسپین کے کیتھولک پادریوں کی جانب سے دو لاکھ سے زائد بچوں کو جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسپین کے ایک آزاد کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کیتھولک پادریوں نے 2 لاکھ سے زائد بچوں کا جنسی استحصال کیا ہے۔

700 صفحات پر مشتمل یہ رپورٹ، جسے اسپین کی کانگریس نے گزشتہ سال حکم دیا تھا، ایک سروے کے نتائج کا انکشاف کرتی ہے جو کمیشن نے عوام کے 800،000 ارکان پر کیا تھا۔

کمیشن کی اس رپورٹ کے مطابق ملک کی بالغ آبادی کا 0.6 فیصد یعنی تقریبا 39 ملین افراد کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن میں پادریوں کی جانب سے جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد اس وقت زیادہ ہو گئی تھی جب چرچ کی زیر نگرانی اداروں میں عام لوگوں کی جانب سے بھی بچوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی گئی تھی۔

رپورٹ میں 487 سے زائد ایسے افراد کے بیانات بھی شامل کیے گئے ہیں جنہیں تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

اسپین کے کیتھولک چرچ میں بچوں کے جنسی استحصال کے بارے میں سرکاری تحقیقات 2018 میں شروع ہونے والے اخبار ایل پیس کی تحقیقات کے بعد کی گئیں اور اس کے بعد سے زیادتی کے 1000 سے زائد مبینہ واقعات کا ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے۔

آزاد کمیشن کے نتائج کی ایک رپورٹ 2021 میں شائع ہوئی تھی۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ رپورٹ کے نتائج ملک کی جمہوریت میں ایک “سنگ میل” ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں