غزہ میں ڈاکٹروں اور فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے انہیں غزہ شہر کے ایک اہم اسپتال کو خالی کرنے کو کہا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق فلسطینی ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے اسپتال خالی کرنے کو کہا ہے، القدس ہسپتال میں 400 مریض زیر علاج ہیں اور انہیں منتقل کرنا ناممکن ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ تقریبا 14,000 شہری بھی اسپتال اور اس کے میدانوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں رات گئے ہزاروں افراد آٹا اور دیگر بنیادی اشیا لے جانے والے امدادی گوداموں میں گھس گئے۔
غزہ میں تقریبا ایک دن سے زائد عرصے تک مواصلاتی بندش کے بعد فون لائنیں اور انٹرنیٹ کنکشن آہستہ آہستہ بحال ہو رہے ہیں۔
اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) کا کہنا ہے کہ مزید فوجی رات گئے علاقے میں داخل ہوئے جبکہ جنگی طیاروں نے حماس کے 450 سے زائد ٹھکانوں پر حملے کیے۔
اسرائیل 7 اکتوبر کو حماس کے حملوں کے بعد سے غزہ پر بمباری کر رہا ہے جس میں 1400 افراد ہلاک اور 230 افراد کو یرغمال بنا کر اغوا کیا گیا تھا۔
غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جوابی بمباری شروع ہونے کے بعد سے اب تک آٹھ ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















