Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یکم نومبر سے ملک بھرمیں غیرقانونی غیرملکیوں کی وطن واپسی کیلئے 49 پوائنٹس قائم

حکومت نے یکم نومبرسےغیرملکی وغیرقانونی افراد کی وطن واپسی کے لیے جامِع انتظامات کردیے، ملک بھر میں 49 ہولڈنگ ایریا قائم کردیے گئے۔

ہولڈنگ ایریا/ پوائنٹس کا مقصد جانے والے افراد کی جانچ پڑتال کرکے انہیں باعزت طریقے سے سرحد پارکرانا ہے۔

پنجاب کے تمام 36 اضلاع میں ہولڈنگ سینٹرز بنا دیے گئے ہیں، خیبر پختونخوا میں 3 ہولڈنگ پوائنٹس پشاور، ہری پور اور لنڈی کوتل میں بنائے گئے ہیں۔

سندھ میں 2 ہولڈنگ پوائنٹس کیماڑی اورملیر میں بنائے گئے جبکہ بلوچستان میں3 ہولڈنگ پوائنٹس کوئٹہ، پشین اور چاغی میں بنائے گئے ہیں۔

اسی طرح گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں ایک ایک ہولڈنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ حاجی کیمپ اسلام آباد میں ہولڈنگ پوائنٹ قائم کیا گیا ہے۔

وطن واپسی کے لیے 8 کراسنگ پوائنٹس استعمال کیے جائیں گے، 4 کراسنگ پوائنٹس بلوچستان سے اور 4 خیبر پختونخوا سے افغانستان بارڈرسے ملحقہ علاقوں کا استعمال کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا کی طرف سے طورخم، خرلاچی، غلام خان اور انگوراڈہ کراسنگ پوائنٹس کا استعمال کیا جائے گا۔ بلوچستان میں چمن، برابچہ، نور وہاب اوربادینی کراسنگ پوائنٹس کو مختص کیا گیا ہے۔

واپس جانے والے افراد کی سہولت اور کراسنگ پوائنٹس پرآسانی کے لیے نادرا کی طرف سے اسپیشل ایپلیکیشن بھی متعارف کرا دی گئی ہے جبکہ غیرقانونی غیرملکیوں کے وطن واپسی کے عمل کی نگرانی اور سہولت کے لیے وزارتِ داخلہ میں بھی کنٹرول روم بنا دیا گیا ہے۔

پاک افغان بارڈر پر آمدورفت کی سہولت کے لیے قلعہ عبداللہ اور خیبر (جمرود) میں 2 نئے پاسپورٹ آفسزکے ساتھ ساتھ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے 1700 ایمرجنسی نمبربھی جاری کردیے ہیں۔

یکم نومبرسے ڈیپورٹیشن کے ساتھ ساتھ آئندہ کے لیے پاک افغان بارڈر پر ون ڈاکومنٹ (پاسپورٹ) ریجیم بھی نافذالعمل کردی گئی ہے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version