احسن اقبال کا کہنا ہے کہ لیول پلنگ فیلڈ کی باتیں کرنے والے ن لیگ سے حکومت چھیننے والوں میں شامل تھے، 2017 میں ن لیگ سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی گئی تھی۔
لاہورمیں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شبہ نہیں نوازشریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے، نوازشریف کی واپسی کا راستہ کھل رہا ہے، یقین ہے نواز شریف کو انصاف ملےگا، مقدمات ختم ہوں گے۔ نوازشریف کےساتھ جو ناانصافی ہوئی اس کا ازالہ ہونا چاہیے
احسن اقبال نے کہا کہ 2017 میں ن لیگ سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینی گئی تھی، پیپلزپارٹی کوخوش ہوناچاہیےتمام جماعتوں کولیول پلیئنگ فیلڈمل رہی ہے۔ ان کے پاس زرداری اور بلاول کی صورت میں لیول پلیئنگ فیلڈموجودہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک میں مضبوط جمہوریت اور معیشت دیکھنا چاہتےہیں، ایک سیاسی جماعت نے اداروں کے خلاف مہم چلائی، سیاسی جماعت سے پوچھاجائےاسمبلی میں بیٹھنے کے بجائےاستعفے کیوں دیے، پنجاب اور کے پی حکومت کس کے کہنے پر برطرف کی ؟
انھوں نے کہا کہ نوازشریف جلد سیاسی جماعتوں کے سربراہان سے ملاقات کریں گے، ن لیگ اپنے مسائل خودحل کررہی ہے، کسی کی طرف نہیں دیکھ رہی، اصلاحات کےلیے پاکستان کو مستحکم حکومت کی ضرورت ہے، کل سے قومی اور صوبائی امیدواروں سے درخواستیں لی جائیں گی۔
احسن اقبال نے کہا کہ نوازشریف جلد چاروں صوبوں کا دورہ کریں گے، جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہوں گے، عرفان صدیقی کی سربراہی میں منشور کمیٹی قائم کردی، نوازشریف کو 2017میں سازش کے تحت نکالاگیا۔
انھوں نے مذید کہا کہ عوام نوازشریف کو امید کی نظرسے دیکھ رہے ہیں، نوازشریف کو لوگوں کے دلوں سے الگ نہیں کرسکتے۔
اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔
