Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آواران میں شہید نائب صوبیدار اور سپاہی فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک

بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار آصف عرفان،سپاہی عرفان علی کو فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق29 اکتوبر 2023کو بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار آصف عرفان (عمر37 سال، ساکن ضلع اوکاڑہ) اور سپاہی عرفان علی(عمر 22 سال، ساکن ضلع سرگودھا) کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوان، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version