Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کی زیر صدارت امن وامان کی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو تربت واقعہ اور بلوچستان میں امن و امان کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق بریفننگ دی گئی۔

اجلاس میں بحالی امن کی بہتری اور سماج دشمن عناصر سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی پلان کی تشکیل نو کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے سیکورٹی کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تربت میں پیش آنے والا واقعہ افسوسناک  ہے ریاست کی رٹ ہر قیمت پر برقرار رکھی جائے گی، اداروں کے مابین انفارمیشن شئیرنگ کے نظام کو مربوط بنا کر اس قسم کے واقعات کا تدارک یقینی بنایا جائے۔

علی مردان ڈومکی نے کہا کہ انٹیلیجنس بیسڈ معلومات پر فوری کارروائی عمل میں لاکر تخریب کاری کے ایسے واقعات کی روک تھام کی پیشگی منصوبہ بندی کی جائے جبکہ مزدوروں کی پروفائلنگ کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملوث عناصر اور معاونت کاروں تک پہنچنے کے لیے مشترکہ اینٹیلی جنس کے نظام کو مربوط بنانا ہوگا جبکہ تربت میں پولیس اور لیویز فورس میں افرادی قوت کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی نے مزید کہا کہ نئی بھرتی کے عمل تک صوبے کے مختلف اضلاع سے دستیاب نفری کو  تربت میں تعینات کیا جائے جبکہ تربت میں پولی لیویز ، سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل تفتیشی ٹیم کا اجلاس روزآنہ کی بنیاد پر کیا جائے۔

اجلاس میں نگران وزیر داخلہ و قبائلی امورچیف سیکرٹری بلوچستان ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ، انسپیکٹر جنرل بلوچستان پولیس ، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version