Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اقوام متحدہ میں سبکی پر اسرائیلی مندوب نے نازی دور کا پیلا بیج سینے پر لگا لیا

اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر نے رکن ممالک کی جانب سے تنقید کے بعد احتجاجاً نازی دور کا پیلا بیج اپنے سینے پر لگا لیا۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں اسرائیل کے سفیر نے حماس کے مظالم کی مذمت کرنے میں ناکامی پر تنظیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نازی دور کا پیلے ستارے والا بیج لگا لیا۔

اسرائیلی سفیر نے کہا یہ میں نے یہ بیج دنیا کو ماضی میں ہونے والے واقعات کی واضح یاد دہانی کے لیے لگایا جب دنیا خاموش رہی تھی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے اپنے خطاب کے دوران اسرائیلی سفیر گیلاڈ ایردان نے 7 اکتوبر کو حماس کے دہشت گرد انہ حملے کا موازنہ ان کے دادا چیم اور ان کے بچوں سے کیا جب نازیوں نے انہیں اپنی زندگیوں سے بے دخل کر کے آشوٹز لے جایا تھا۔

اجلاس کے دوران ایردان نے کہا کہ جب ان کی لاشوں کو لاکھوں دیگر یہودی بچوں کے ساتھ جلایا گیا تو دنیا خاموش تھی۔

اسرائیلی سفیر نے کہا کہ آج بے گناہ یہودی بچوں کو زندہ جلانے کے بعد یہ کونسل اب بھی خاموش ہے۔ آپ میں سے کچھ نے پچھلے 80 سالوں میں کچھ نہیں سیکھا ہے.

سفیر نے اپنے وفد کے ساتھ مل کر پیلے رنگ کے ستاروں والا بیج نکالا جو ہولوکاسٹ کے دوران نازی جرمنی کی طرف سے یہودیوں کو پہننے پر مجبور کیا گیا تھا.

Jews are seen wearing the Star of David after being liberated from Nazi German camps by Red Army troops on Nov. 29, 1944.

اسرائیلی سفیر نے کونسل کو بتایا کہ میرے دادا دادی اور لاکھوں یہودیوں کے دادا دادی کی طرح اب سے میں اور میری ٹیم  پیلے ستارے والے بیج پہنیں گے۔

نازی جرمنی نے 1939 سے دوسری جنگ عظیم کے اختتام تک یہودیوں کی شناخت کے لیے اسٹار آف ڈیوڈ بیج کا استعمال کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں