Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم سے پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات

نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم مدد علی سندھی سے پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر اور سفیر نے نیشنل اسکلز یونیورسٹی میں ایک سنٹر آف ایکسی لینس کے قیام پر اصولی طور پر اتفاق کیا جو فن لینڈ کی ٹورکو میونسپلٹی کی مدد سے کنسٹرکشن، آئی ٹی، ٹیچرز ٹریننگ اور انجینئرنگ اسٹڈیز کے علاوہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ انڈسٹری پر توجہ دے گا۔

وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے حوالے سے مہارت اور علم کا تبادلہ پاکستان میں موجودہ اداروں کو اپ گریڈ کر سکتا ہے۔

مدد علی سندھی نے کہا کہ اسی طرح فن لینڈ کی ٹورکو میونسپلٹی کے تعاون سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ میں ایک سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔

نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم مدد علی سندھی نے مزید کہا کہ غیر رسمی تعلیم کے شعبے میں نیشنل اسکلز یونیورسٹی (این ایس یو)، اسلام آباد پاکستانی نوجوانوں کو تکنیکی مہارتیں فراہم کر رہی ہے جسے موجودہ اور بیرون ملک کام کرنے کے خواہشمند پاکستانی نوجوانوں کے لئے اسکل لرننگ سینٹر کے طور پر بڑھایا جا سکتا ہے۔

ملاقات میں پاکستان میں فن لینڈ کے سفیر ہنو ریپاٹی نے وفاقی وزیر کو فن لینڈ اور پاکستان کی حکومت کے درمیان جاری تعاون کے بارے میں بتایا کہ وہ پہلے ہی نیوٹیک اور نسٹ میں پیشہ وارانہ تربیت فراہم کر رہے ہیں جبکہ فن لینڈ کی 2 یونیورسٹیاں پہلے ہی ان اداروں کو تکنیکی اور انسانی مہارت فراہم کر رہی ہیں۔

فن لینڈ کے سفیر نے مزید کہا کہ تقریباً 500 افراد پہلے ہی زیر تربیت ہیں، فن لینڈ کی حکومت کی مدد سے نیوٹیک نے پہلے ہی ہوٹل اور ریسٹورنٹ مینجمنٹ کے دائر کردہ اپنے 1 سالہ ڈپلومہ کورس کو 3 سالہ کورس تک بڑھا دیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version