Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول جاری کرے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کہا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 2018ء میں ایک پارٹی کو مواقع فراہم کرنے کا تاثر دوبارہ قائم ہو رہا ہے، الیکشن سے قبل انھیں متنازعہ بنانے سے اجتناب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع ملنے چاہییں، گیس کی قیمت میں اضافہ مسترد، نگران حکومت آئی ایم ایف کے حکم پر عوام کو نشانہ بنا رہی ہے۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ غزہ پر 24دنوں سے اسرائیلی بمباری جاری ہے، اسلامی دنیا کے حکمرانوں نے فلسطین کی مدد کے لیے عملی اقدامات نہیں اٹھائے۔

ان کا کہنا تھا کہ شفاف الیکشن کا انعقاد الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول جاری کرے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ اہل فلسطین کی مدد کے لیے حکمرانوں کے ضمیر جگانے کی جدوجہد جاری رہے گی، 12نومبر کو سیالکوٹ اور 19نومبر کو لاہور میں تاریخی غزہ مارچز کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version