وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ کراچی میں ضرورت کے حامل صنعتی ترقی کو درپیش مسائل کا حل میری حکومت کی ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے کراچی کی تاجر برادری جانفشانی سے اپنا کام کررہی ہے، خوشی ہے کراچی کی تاجر برادری انتہائی سنجیدگی سے معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب کراچی بزنس فورم اینڈ تھنک ٹینک کی جانب سے اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے، نگران حکومت محدود مدت و اختیارات کے ساتھ تشکیل پاتی ہے جس میں کوئی شک نہیں۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے یہ بھی کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے خاطر خواہ اقدامات وقت کی ضرورت و اہمیت کے حامل ہیں، بطور نگران وزیر اعلیٰ آج کراچی کی بزنس کمیونٹی سے اہم پہلوؤں پر غور کرنےکیلئے آیا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ آج کاروباری و صنعتی برادری کو درپیش مشکلات کا حل نکالا جاسکے، ترقی کیلئے شامل اداروں کی کارکردگی پر جائزہ لے کر اہم فیصلے کرنے ہونگے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں ضرورت کے حامل صنعتی ترقی کو درپیش مسائل کا حل میری حکومت کی ترجیح ہے، آج صنعتی مسائل میں پانی ، بجلی و گیس کی کمی ایک چیلنج ہے۔
جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ کو بڑھانا ایک جہد مسلسل ہے، کراچی کی بزنس کمیونٹی بلاشبہ اکنامک کرائسس مینجمنٹ میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بزنس فورم بہتر معیشت کیلئے پالیسی ساز اداروں تک اپنی رائے پہنچا نے میں کامیاب گیا ہے، بزنس فورم تقریب میں قونصل جنرل صاحبان کی موجودگی خوش آئند ہے۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے مزید کہا کہ سمجھتا ہوں کہ حکومت سمیت اسٹیک ہولڈرز کو پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے ایک پیچ پر یکجا ہونا ہوگا اور معاشی ترقی کیلئے ہماری حکومت کا ہر فرد بزنس کمیونٹی کے شانہ بشانہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
