ماہ اکتوبر میں مہنگائی میں 1.08 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیے۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں مہنگائی کی شرح 28.48 فیصد تک پہنچ گئی، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 26.89 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ایک ماہ میں پیاز کی قیمت میں 38.71 فیصد کا اضافہ ہوا، تازہ سبزیوں کی قیمتیں ایک ماہ میں 17.74 فیصد بڑھیں جبکہ پھل 6.49 فیصد، انڈے 6.05 فیصد مہنگے ہوئے۔
مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے چینی کی سرکاری قیمت مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چینی کی ہول سیل قیمت 123 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے، چینی کی ریٹیل قیمت 130 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔
دوسری جانب ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کے باعث چینی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ہول سیل میں چینی 7 روپے سستی ہونے کے بعد 145 روپے سے کم ہوکر 138 روپے فی کلو تک آچکی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
