Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈونیشیا کا نومبر کو ماہ یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا فیصلہ

انڈونیشیا کے شہریوں نے نومبر کو ماہ یکجہتی فلسطین کے مہینے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی عوام نے فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ماہ نومبر کو ماہ یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ وہ ہمیشہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انڈونیشیا کئی دہائیوں سے فلسطین کا پرزور حامی رہا ہے اور اس کے عوام اور حکام فلسطینی ریاست کو اپنے آئین کے مطابق سمجھتے ہیں، جس میں استعمار کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں اور انڈونیشیا کی حکومت نے بارہا فلسطینی علاقوں پر قبضے کے خاتمے اور 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر دو ریاستی حل کا مطالبہ کیا ہے۔

2022 ء سے انڈونیشیا کے وکالت کرنے والے گروپ اقصیٰ ورکنگ گروپ کی جانب سے ماہ یکجہتی فلسطین کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اے ڈبلیو جی کی چیئر پرسن برائے فلسطین ریلیانا عارفین نے کہا کہ فلسطین یکجہتی کا مہینہ یہ ثابت کرنے کا ایک لمحہ ہے کہ انڈونیشیا کے عوام ہر حال میں، خاص طور پر غزہ پر جنگ کی موجودہ صورتحال میں فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔

ریلیانا عارفین نے کہا کہ انڈونیشیا اور دنیا بھر کے دیگر لوگوں کی جانب سے اظہار یکجہتی کا مقصد ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل ایک حملہ آور ہے اور نیتن یاہو کی حکومت ایک وحشیانہ انتظامیہ ہے۔

اسرائیلی افواج نے 7 اکتوبر کو غزہ میں قائم عسکریت پسند گروپ حماس کے اچانک حملے کے جواب میں فلسطینی شہریوں پر دن بدن اپنے حملوں میں اضافہ کر رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں