Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

موسمیاتی تبدیلی پورے انسانی نظام کے لئے خطرہ ہے، مرتضیٰ سولنگی

نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پورے انسانی نظام کے لئے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ہونے والی کاپ 28 سے متعلق تقریب میں نگران وزیر اطلاعات، نگران وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کوئی معمولی بات نہیں بلکہ ہمارے وجود کا سوال ہے ہمیں اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے اسٹریٹیجک ویژن کی ضرورت ہے۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ کل کلائمیٹ چینج سے متعلق پاکستان ٹیلی ویژن میں خصوصی ڈیسک کا افتتاح کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے بچنے کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے اور آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہوگا۔

مرتضیٰ سولنگی نے یہ بھی کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک کے لئے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جبکہ حکومت یا کوئی محکمہ تنہاء اس مسئلے کو حل نہیں کر سکتے جب تک ہم معاشرے میں تبدیلی نہیں لائیں گے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نہیں نمٹ سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ والدین، اساتذہ اور دیگر طبقوں کو موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کو زیر بحث لانا ہوگا اور ہمیں پورے کلچر سسٹم کو تبدیل کرنا ہوگا جبکہ میڈیا کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مرتضیٰ سولنگی کا یہ بھی کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی پورے انسانی نظام کے لئے خطرہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہم غیر محفوظ ملک ہیں۔

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے تدارک کے لئے شجرکاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا، اگرچہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات میں ہمارا کردار نہیں لیکن اس کی تباہی سے سب سے زیادہ ہم متاثر ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ کرہ ارض گرم نہیں ہورہا بلکہ ابل رہا ہے کلائمیٹ چینج سے متعلق اقدامات کیلئے پاکستان پرعزم ہے تاہم یہ عالمی مسئلہ ہے اس لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version