Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حج 2024 کے لیے سعودی عرب نے فلائٹ آپریشن کا اعلان کر دیا

سعودی عرب نے حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوی ایشن نے حج 2024 کے لیے فلائٹ آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کو سعودی لانے کا آغاز 9 مئی کو ہو گا۔

سعودی ایوی ایشن نے کہا کہ حج 2024 کا فلائٹ آپریشن 10 جون تک جاری رہے گا جبکہ اس کے لیے ایئر لائنز اپنی درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کرا سکتی ہیں۔

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد عازمین حج کو ان کے ملک پہنچانے کے لیے پروازوں کا آغاز 20 جون سے ہو گا اور عازمین حج کی آخری پرواز سعودی عرب سے 21 جولائی کو اڑان بھرے گی۔

سعودی حکام کے مطابق حج 2024 میں ریکارڈ حاجیوں کی آمد متوقع ہے، جس کے تیاریاں جاری ہیں، اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں