Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد شامی گراؤنڈ میں سجدہ کرتے کرتے رک گئے؟ شائقین کرکٹ کی تنقید

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی گزشتہ روز سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد گراؤنڈ میں سجدہ کرتے کرتے رک گئے، جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 

آئی سی سی ورلڈکپ کے 33 ویں میچ میں سری لنکن بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دینے والے بھارتی بولر محمد شامی پانچ وکٹیں لینے کے بعد سجدہ کرتے کرتے رک جانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں محمد شامی نے 5 اوورز میں 18 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 18 ویں اوور میں کسون رجیتھا کو اپنا پانچواں شکار بنایا جس کے بعد وہ میدان پر گھٹوں کے بل بیٹھے اور پھر دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منانے لگے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جا رہا ہے شامی سجدہ کرنے جا رہے تھے لیکن کسی خوف کی وجہ سے رک گئے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ محمد شامی سجدہ کرنے جارہے تھے لیکن انہیں خیال آیا کہ وہ بھارت میں ہیں۔

ایک اور صارف نے قائدآعظم محمد علی جناح کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک مسلمان سجدہ کرتے کرتے اچانک رک گیا، آج مجھے احساس ہوا کہ محمد علی جناح کیوں ایک الگ مملکت چاہتے تھے، شکریہ قائدآعظم۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version