رہنماء آئی پی پی جہانگیرترین نے کہا ہے کہ شخصیات نہیں، عوام اور ملک سب سے اہم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان استحکام پارٹی جہانگیر ترین نے حافظ آباد میں استحکام پاکستان پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نےمایوس نہیں ہونا ہم نےبہتری لانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کو سپر اسٹار کی نہیں سپر سسٹم کی ضرورت ہے، اختلاف بھلاکر ملکی مفادکو آگے رکھیں، ہم عوام سے وہ وعدہ کریں گے جو پورا کرسکیں جبکہ سیاسی استحکام کے لیے ہم سب کے ساتھ چلیں گے۔
شخصیات نہیں، عوام اور ملک سب سے اہم ہیں جہانگیر ترین
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/f7VgXI9kef#BOLNews #JahangirKhanTareen pic.twitter.com/XNIUBwhVKy— BOL Network (@BOLNETWORK) November 3, 2023
جہانگیرترین نے یہ بھی کہا کہ عوام اور ملک ہمارے لیے سب سے اہم ہیں، سیاسی جماعتوں کی لڑائی کی وجہ سے بہت وقت ضائع ہوگیا، لوگ مایوسی کاشکار اور ناامید ہیں جبکہ مسلمان کبھی مایوس نہیں ہوتا
ان کا کہنا تھا کہ فوج ہماری محافظ ہے اور فوج ہی ملک کے تحفظ کی ضامن ہے، ہمیشہ اپنی فوج پرفخر کرنا چاہیے، شہدا کی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
رہنماء آئی پی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ شخصیات نہیں عوام اہم ہیں، ہم نوجوانوں کی مایوسی کو دور کریں گے، خواتین ہمارا بہت بڑا اثاثہ ہیں، خواتین کے لیے بھی مواقع پیدا کریں گے اور خواتین کو بینکوں سے قرض ملے گا۔
جہانگیرترین نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اللہ ہماری نیک نیتی کی وجہ سے مدد فرمائے گا، نوجوانوں کوآسان شرائط پرقرض دلوائیں گے جبکہ مزدورکی کم سے کم تنخواہ 50 ہزار ہوگی۔
رہنماء آئی پی پی جہانگیرترین نے مزید کہا کہ ہم سب کو پہلے ملک کا سوچنا ہوگا، لاہور شہر آلودہ ترین شہر بن چکا ہے، پٹرول،ڈیزل کے معیار کو بہتر بنائیں گے، آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات کریں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
