Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینیٹر اسحاق ڈار پارٹی کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف نے سینیٹراسحاق ڈارکو پارٹی کے الیکشن سیل کا چئیرمن مقررکردیا۔

پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے سینیٹراسحاق ڈارکو الیکشن سیل کا سربراہ بنانے سے مسلم لیگ (ن) کی انتخابات سے متعلق سرگرمیوں میں مزید تیزی آئے گی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی ٹکٹ کے لئے درخواستوں کی وصولی، انتخابی ضابطوں کی نگرانی سمیت تمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ سینیٹراسحاق ڈار پارلیمنٹ سے منظورشدہ الیکشن ایکٹ 2017 کو تیار کرنے والی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سربراہ تھے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version