Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیپال ایک بار پھر طاقتور زلزلے سے لرز اٹھا

نیپال میں چار روز کے دوران آنے والے دوسرے طاقتور زلزلے کی وجہ سے زمین لرز اٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق نیپال میں چار روز کے دوران ایک بار پھر 5.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور شمالی بھارت کے کچھ حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

حکام کے مطابق زلزلے کی وجہ سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اترپردیش کے ایودھیا سے 233 کلومیٹر شمال میں تھا۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بھارت کے دارالحکومت دہلی کے مختلف علاقوں میں بہت سے لوگوں نے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے۔

متعدد سوشل میڈیا صارفین نے رہائشی عمارتوں سے لوگوں کی بھاگتے ہوئے تصاویر شیئر کیں۔

نیپال میں 2015 کے بعد 6.4 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 157 افراد ہلاک اور 160 سے زائد زخمی ہوگئے۔

نیپال میں جمعے کی رات کو بھی طاقتور زلزلے نے خوف و ہراس پیدا کر دیا تھا، جمعہ کو آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے کی وجہ سے ضلع جاجر کوٹ اور ملحقہ علاقوں میں 140 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

نیپال دنیا کے سب سے زیادہ فعال ٹیکٹونک زون (زلزلے کے زون 4 اور 5) میں سے ایک میں واقع ہے ، جس کی وجہ سے ملک زلزلوں کے لئے انتہائی غیر محفوظ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں