Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چین، ہیلونگ جیانگ صوبے میں ایک اور جم منہدم، تین افراد ہلاک

چین کے ہیولنگ جیانگ صوبے کے شہر میں چند ماہ کے دوران دوسرا جم گرنے سے 3 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کی خبر کے مطابق چینی صوبے ہیلونگ جیانگ میں چند ماہ کے دوران ایک اور جمنازیم گرنے سے تین افراد کی ہلاکت کے بعد چینی عوام نے آن لائن تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں افراد مڈل اسکول کے طالب علم ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امدادی کارکن باسکٹ بال کورٹ پر برف سے ڈھکے کنکریٹ کے ملبے میں سے گزر تے ہوئے زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کر رہے ہیں۔

چینی سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برفیلی گلی میں ایک خاتون عمارت کی طرف بھاگ رہی ہے اور چیخ رہی ہے کہ میرے بیٹے کو بچاؤ وہ وہاں موجود ہے۔

منگل کے روز حکام نے تصدیق کی تھی کہ جیاموسی شہر کے یوچینگ جم اسٹیڈیم میں تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے جم کے انچارج کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ دوسری منزل گرنے کی وجہ کیا تھی۔

جیسے ہی اس تباہی کی خبر آن لائن پھیلی، بہت سے لوگوں نے فوری طور پر اس کا موازنہ اس سال کے اوائل میں صوبے میں ایک اور جمنازیم گرنے سے کیا جس میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

جولائی میں ققیہار شہر میں ایک اسکول کے جمنازیم کی کنکریٹ کی چھت کئی دنوں کی موسلا دھار بارش کے بعد گر گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹھیکیداروں کی جانب سے چھوڑے گئے تعمیراتی سامان کی وجہ سے چھت گر گئی تھی اور سانحے کے بعد علاقے کی دیگر عمارتوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں