خطرناک سمندری طوفان میں 100 مسافروں کے زخمی ہونے کے بعد کروز شپ اسپرٹ آف ڈسکوری برطانیہ واپس لوٹ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ساگا کروز کا جہاز اسپرٹ آف ڈسکوری برطانیہ سے جزائر کینری کے لیے رات کے سفر پر تھا جب اسے گزشتہ ہفتے خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
خلیج بسکے طوفان نے تقریبا 100 مسافروں کو زخمی کر دیا۔ کروز کمپنی ساگا نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ زخمی ہونے والے افراد معمولی تھے لیکن پانچ افراد کو طبی امداد کی ضرورت ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جب موسم خراب ہوا تو کروز شپ بائیں طرف مڑ گیا، جہاز کے عملے نے پورٹس ماؤتھ جانے کا فیصلہ اس وقت کیا۔
کروز شپ کے عملے کے مطابق خراب موسم کے باعث جہاز کا پروپلشن سیفٹی سسٹم کچھ دیر کے لیے خراب ہو گیا تھا جو بعد میں فعال ہو گیا، اس خرابی کی وجہ سے جہاز اچانک بائیں جانب پھسل گیا اور جہاز اچانک رک گیا۔
ساگا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 100 کے قریب مسافر زخمی ہوئے جن کا علاج جہاز پر موجود طبی عملے نے کیا، لیکن چند مسافروں کو زیادہ طبی امداد کی ضروت تھی۔
ترجمان کے مطابق یہ کروز شپ آج رات کو پورٹس ماؤتھ چلا جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اگرچہ موسم واضح طور پر ہمارے کنٹرول سے باہر ہے لیکن ہم ان تمام متاثرہ افراد سے معذرت چاہتے ہیں جو اب پرسکون اور محفوظ طریقے سے اپنے گھروں کو روانہ ہو رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















