Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف کی گورنرپنجاب بلیغ الرحمان سےان کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت اورفاتحہ خوانی

سابق وزیراعظم نوازشریف نے گورنرپنجاب انجینئربلیغ الرحمان سے ان کی اہلیہ کی وفات پرتعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے پارٹی صدرشہباز شریف کے ہمراہ گورنرہاؤس گورنرپنجاب انجینیئربلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔

پارٹی قائد نواز شریف نے گورنر پنجاب انجینئربلیغ الرحمن سے ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کی، سابق وزیراعظم نے مرحومہ کی وفات پر گورنر پنجاب اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہاربھی کیا۔

تعزیت کے موقع پر ن لیگ کے قائد نوازشریف نے گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ زندگی کا بہت بڑا صدمہ ہے، اہلیہ کی وفات ذاتی زندگی اور بچوں کے حوالے سے بہت بڑا امتحان ہوتا ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے بلیغ الرحمن اور ان کے بچوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ اور آپ کے بچوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز، پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب، سابق وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔

اگرآپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پرہمیں فالوکریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اورحالات سے باخبررہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version