Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈکپ 2023 میں بھارت کی مہلک فضا کھلاڑیوں کیلئے مسائل پیدا کرنے لگی 

بھارت میں اسموگ کی وجہ سے بگڑتی ہوئی صورتحال نے کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے آئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے بھی مسائل پیدا کردیے۔

فضا میں آلودگی کی نگرانی کرنے والی کمپنی آئی کیو ائیر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت کے جن بڑے شہروں میں کرکٹ ورلڈ کپ کی میزبانی کی جا رہی ہے ان میں سے کہیں فضا غیر صحت بخش ہے تو کہیں انتہائی غیر صحت بخش۔

نئی دہلی، ممبئی اور کولکتہ جیسے شہر فضائی آلودگی میں دنیا کے10 بڑے شہروں میں شامل ہیں۔

اس سے قبل نئی دہلی میں میچ سے قبل بنگلادیش اور سری لنکا کرکٹ ٹیم کے ڈاکٹرز کے مشورے پر تربیتی سیشن منسوخ کر دیا گیا،کچھ کھلاڑیوں کو سانس میں تکلیف کی شکایت پر ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔ آئی کیو ائیر نے گزشتہ ہفتے نئی دہلی کو دنیا کے سب سے آلودہ ترین شہر کا درجہ دیا تھا۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دوران دلی میں بدترین فضائی آلودگی نے ٹیموں کو پریشان کر دیا۔ فضائی آلودگی میں بھارتی دارالحکومت نئی دلی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے اور اسموگ کی وجہ سے ٹیموں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔

6 نومبر کو دلی میں سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈول ہے اور اس سے قبل آئی سی سی نے دلی میں فضائی آلودگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مل کر ماہرین کی اس حوالے سے رائے لے رہے ہیں، کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کا خیال رکھیں گے۔

سری لنکا نے ہفتے کو ارون جیٹلے اسٹیڈیم میں شیڈول ٹریننگ سیشن منسوخ کر دیا تھا، میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے ٹیم ڈاکٹر نے کھلاڑیوں کو شدید آلودگی کی وجہ سے ٹریننگ سے روکا جبکہ بنگلا دیشی اسکواڈ نے ماسک کے ساتھ ٹریننگ کی، بنگلا دیش نے جمعہ کو اپنا ٹریننگ سیشن منسوخ کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version