Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خوش ہوں کہ ای سی او کا اگلا سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوگا، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ خوش ہوں کہ ای سی او کا اگلا سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوگا۔

تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 16ہویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا کہ  ای سی اوکے16سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنااعزازہے، ای سی او ممبرممالک معدنی وسائل سے مالامال ہیں۔

وزیراعظم انوارالحق کاکڑنے کہا کہ اقتصادی تعاون تنظیم خطےکی ترقی کےلیےاہم فورم ہے، خطے میں تجارتی سرگرمیوں سے ہی ترقی ممکن ہے، ای سی اوریجن میں مزیدسرحدی اورتجارتی راہداریوں کی ضرورت ہے۔

انوارالحق کاکڑنے کہا کہ ای سی اوممالک کےدرمیان تجارتی راہداریاں اہم کرداراداکررہی ہیں، خوش ہوں کہ ای سی او کا اگلا سیکریٹری جنرل پاکستان سے ہوگا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے مظالم رکوانے کا بھی مطالبہ کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version