Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سری نگر کی ڈل جھیل میں کشتی میں آگ لگنے سے 3 بنگلہ دیشی سیاح ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر کی ڈل جھیل میں کشتی میں آگ لگنے سے 3 بنگلہ دیشی سیاح ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے تین سیاح ڈل جھیل میں سفینہ ہاؤس بوٹ میں ٹہرے ہوئے تھے، اچانک آگ بھڑکنے سے کشتی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی سیاحوں کی لاشیں اس وقت ملی ہیں جب جھیل پر موجود کئی ہاؤس بوٹس آج علی الصبح آگ لگنے سے راکھ ہو گئیں۔

پولیس نے بتایا کہ ڈل جھیل کے گھاٹ نمبر 9 کے قریب ایک ہاؤس بوٹ میں آگ لگی جو تیزی سے پھیل گئی اور دیگر ہاؤس بوٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم پانچ ہاؤس بوٹس تباہ ہو گئیں جبکہ کچھ کو نقصان پہنچا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں