جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اہل فلسطین ہمارے بھائی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مری میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ آج اسرائیلی چیزوں کا بائیکاٹ کررہے ہیں ہم نے15 سال پہلے ہی کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ سمجھتا ہے کہ وہ دنیا کا سپر طاقت ہے تو میرے خیال میں وہ بھی احمق ہے اور اگر ہم اس کو سپر پاور سمجھتے ہیں تو پھر ہم بھی احمق ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی شہریوں پر بمباری کر رہا ہے، آج ایک بار پھر سرزمین فلسطین پر ظلم کی جو پہاڑ توڑے ہیں اسے ہمارے پانچ ہزار کے قریب چھوٹے بچے شہید ہوئے جبکہ ہماری مائیں اور بہنیں شہید ہوئی ہیں۔
جے یو آئی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مسلمان نہ خود کسی پر ظلم کرتا ہے اور نہ کسی کو کسی کے اوپر ظلم کے لیے اس کو سپورٹ کرتا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اہل فلسطین ہمارے بھائی ہے اور آج پوری امت مسلمہ پر فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج خدا خدا کر کے اسلامی تنظیم کانفرنس کا سربراہی اجلاس بھی ہو رہا ہے، میں آپ کی اجازت سے انہیں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اج امت مسلمہ اکٹھی ہو۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ایک حکومت لائی گئی جس کاایجنڈا اسرائیل کو تسلیم کرنا تھا لیکن ہم نے پاکستان کی سرزمین پر یہودی ایجنٹوں کو شکست دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
