Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ اچھی شہرت کے حامل قانون دان ہیں، پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی پرویز اشرف نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ اچھی شہرت کے حامل قانون دان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کو بطور نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پرویز اشرف نے جسٹس (ر) سید ارشد حسین کی بطور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ اچھی شہرت کے حامل قانون دان ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ امید ہے جسٹس ریٹائرڈ سید  ارشد حسین شاہ  کی قیادت میں خیبر پختون خوا کی نگران حکومت صوبے کے عوام کی خوشحالی اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اپنا آئینی کردار ادا کرے گی۔

 نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس (ر) ارشد حسین شاہ نے عہدےکا حلف اٹھالیا

خیبرپختونخوا کے نو تعینات نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس پشاور میں نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ سے بطور نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ان کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں میئر پشاور حاجی زبیرعلی، سابق نگران صوبائی کابینہ کے اراکین،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری،آئی جی پولیس اخترحیات گنڈاپور، کمشنر پشاور سمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔

گورنر حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس(ر)سید ارشد حسین شاہ کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد، نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہےکہ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان کے انتقال کے بعد آج گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کی بطور نگران وزیراعلیٰ تقرری کی منظوری دی تھی۔

گزشتہ روز نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے جس کے باعث صوبائی کابینہ تحلیل ہو گئی تھی اور خیبر پختونخوا میں ایک سیاسی خلا پیدا  ہوگیا تھا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version